ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے سال کے موقع پر پی ایم مودی نے 6 ریاستوں کو دیا لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا تحفہ 

نئے سال کے موقع پر پی ایم مودی نے 6 ریاستوں کو دیا لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا تحفہ 

Fri, 01 Jan 2021 21:10:57    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے 2022 تک ملک کے تمام بے گھر خاندانوں کو پکی رہائش گاہ فراہم کرنے کے مقصد کے حصول کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس سمت میں پی ایم مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

نئے سال میں وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا پروگرام ہے۔وزیر اعظم مودی کا یہ پروگرام شہری ہندوستان میں لوگوں کو رہائش گاہ فراہم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر تریپورہ، آندھراپردیش، اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، جھارکھنڈ اور تمل ناڈو میں غریب عوام کو سستے، زلزلے سے بچاؤ اور مضبوط مکانات مہیا کریں گی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں متوسط طبقے کے لئے مکانات تعمیر کرنے کے لئے نئی ٹکنالوجی مل رہی ہے۔ لائٹ ہاؤس اسکیم ملک کو مکانات کی تعمیر کی سمت نئی راہ دکھائیں گے۔ لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کے لئے جن ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں تری پورہ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ اور گجرات شامل ہیں۔

لائٹ ہاؤس پروجیکٹ مرکزی شہری وزارت کی ایک مہتواکانکشی اسکیم ہے جس کے تحت لوگوں کو مقامی آب و ہوا اور ماحولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار رہائش گاہ فراہم کی جاتی ہے۔ اس پروجیکٹ میں  سستے اور مضبوط مکانات خصوصی تکنیک کے استعمال سے بنائے گئے ہیں۔ اس منصوبے میں فیکٹری سے ہی بیم کالم اور پینل تیار کیے جاتے ہیں اور تعمیری مقام پر لائے جاتے ہیں، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ تعمیر کا دورانیہ اور خرچ کم ہوجاتا ہے۔ لہٰذا اس منصوبے کا خرچ ہوتا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بنائے گئے مکانات مکمل طور پر زلزلے سے بچانے والے ہوں گے۔ ٹکنالوجی کی بہترین شکل لائٹ ہاؤس پروجیکٹ میں نظر آئے گی، جسے عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام سے تریپورہ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، آندھراپردیش، جھارکھنڈ اور گجرات کے وزرائے اعلی نے بھی خطاب کیا۔


Share: